یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق لیسبوس کے قریب ایک تیز رفتار کشتی کو کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرانے کے بعد حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 8 کو بچا لیا گیا۔
دوسرے حادثے میں جزیرے ساموس کے قریب 6 تارکینِ وطن جان سے گئے۔ حکام کے مطابق دونوں واقعات میں متعدد افراد کو بچایا گیا، جبکہ 3 لاپتا افراد کی تلاش جاری تھی۔
حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہے میں بعض افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔
یونان یورپی یونین میں داخل ہونے کے خواہش مند تارکینِ وطن کے لیے ایک اہم راستہ ہے، جہاں سمندری سفر کے دوران ایسے حادثات انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بنے رہتے ہیں۔







