لائیوپی ٹی آئی براہ راست کوئی مذاکرات نہيں کرے گی، فیصلہ اب اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا: اسد قیصر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اب براہِ راست مذاکرات نہیں کرے گی، بلکہ اس حوالے سے فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کیا جائے گا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاق کے فیصلوں کا ایک ہی جواب ہے، بھرپور مزاحمت۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے کیے کا خود بھگتے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے کسی بھی اقدام کا ہر فورم پر مقابلہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔














































