وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے، لہٰذا عازمین 20 اکتوبر تک اپنی دوسری قسط لازمی جمع کرائیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین مقررہ مدت کے دوران حکومتِ پاکستان کی پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے اپنے حج واجبات جمع کرا سکتے ہیں۔

وزارت نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ گزرنے سے قبل واجبات کی ادائیگی مکمل کرلیں تاکہ حج کے انتظامات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب سرکاری سکیم کے ساتھ نجی حج سکیم کے تحت بھی حج کی تیاریوں اور بکنگ کا عمل جاری ہے۔