وزارتِ اطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری فیکٹ چیک بیان میں کہا کہ شمالی امریکا میں قائم ایک اکاؤنٹ سے امریکی بحریہ کے حوالے سے من گھڑت پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔
بیان کے مطابق، امریکی بحریہ کی مبینہ کارروائیوں کے لیے پاکستان کی منظوری حاصل ہونے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔
وزارت نے کہا کہ اس دعوے کو سوشل میڈیا پر مزید پھیلا کر عوام میں ابہام، غلط فہمیاں اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق، اس نوعیت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو مستند معلومات کے طور پر نہیں لینا چاہیے بلکہ انہیں پروپیگنڈا سمجھتے ہوئے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔







