پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ اس میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تقریباً 300 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کرے گی۔

افتتاحی میچ کے بعد پاکستان 20 اکتوبر کو اسی میدان پر انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 22 اکتوبر کو راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔

اس کے بعد ٹورنامنٹ کے بقیہ گروپ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان 25 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ جبکہ 27 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ مرحلے کا آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں گروپ مرحلے کی 2 بہترین ٹیمیں جگہ بنائیں گی۔ فیصلہ کن مقابلہ 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔

پاکستانی ٹیم اس سیریز میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیتنے کے بعد شرکت کر رہی ہے۔ صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان نے ابتدائی دونوں میچ جیتے تھے، جبکہ سری لنکا نے آخری ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی

پاکستان: صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔

سری لنکا: اویشکا فرنینڈو، کمیندو مینڈس، کوسل مینڈس (کپتان و وکٹ کیپر)، پون رتناياکے، سہان آراچیگے، جنتھ لیاناگے، داسن شناکا، سچندو کولمباجے، ایشان ملنگا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا۔