بلاگ

تخت، تاج اور اختیار؛ ووٹ سے گورنر راج تک

تخت، تاج اور اختیار؛ ووٹ سے گورنر راج تک

پاکستان کی سیاست میں اقتدار کی کرسی کبھی صرف ایک کرسی نہیں رہی۔ کبھی اسے عوامی ووٹ کا حق کہا گیا، کبھی وفاق کی ضرورت اور کبھی امن کے قیام کا تقاضا۔ بڑے بزرگ کہتے ہیں کہ جب معاملات قابو سے باہر ہونے لگیں تو باگ ڈور مضبوط ہاتھوں میں دے دینی چاہیے۔ سو، اب باگ ڈور سنبھالنے کا انتظام بھی ہو گیا، امن قائم کرنے کا عزم بھی سامنے آ گیا۔ مگر پاکستان کی تاریخ میں اختیار کی یہ منتقلی کوئی نئی کہانی نہیں۔